Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2017 05:42pm

عروسی جوڑے، ہندوستانی برینڈ اور ماہرہ خان

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی نہ صرف خوبصورت بلکہ نہایت ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداحوں کی تعداد صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔

وہ اس وقت فلمی اور فیشن انڈسٹری کا ایک ایسا چہرا ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی کام کرنا چاہتا ہے، اور اس ہی حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں ہندوستان کے ایک فیشن برینڈ کے عروسی جوڑوں کے لیے فوٹو شوٹ کیا۔

اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ ساحل سمندر پر نہایت بھاری کاموں کے جوڑوں میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے کیا ایک اور پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ کام

ماہرہ خان نے ڈیوانی کوئچر (Diva’ni Couture) نامی برینڈ کے ساتھ شوٹ کیا، اور کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ ہر تصویر میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب پاکستان اور ہندوستان کی فیشن انڈسٹری ایک ساتھ مل کر کام کررہی ہو، اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور اور شلپا شیٹی بھی دو پاکستانی ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرچکی ہیں، جن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کئی عرصے تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی بھی کرینہ کے نقش قدم پر

واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھی، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی، جن سے ان کا ایک 3 سالہ بیٹا ازلان بھی ہے، جبکہ ان دونوں میں 2015 میں علحیدگی ہوگئی۔

وہ اس وقت پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہوگی۔

Read Comments