☰
میگنم چاکلیٹ پارٹی کی شاندار تقریب
میگنم چاکلیٹ پارٹی کی شاندار تقریب
چاکلیٹ کھانا تو سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور اگر چاکلیٹ پارٹی رکھ دی جائے تو یقیناً ہر کوئی اس کا حصہ بننا چاہے گا۔
ایسی ہی ایک چاکلیٹ پارٹی پاکستان کی آئس کریم برینڈ میگنم ہر سال منعقد کرتی ہے، جو رواں سال لاہور میں شاندار انداز میں رکھی گئی۔
یہ میگنم برینڈ اور پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشترکہ تقریب تھی جہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے اس رات کو مزید چار چاند لگا دیے۔