میگنم چاکلیٹ پارٹی کی شاندار تقریب

میگنم چاکلیٹ پارٹی کی شاندار تقریب



چاکلیٹ کھانا تو سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور اگر چاکلیٹ پارٹی رکھ دی جائے تو یقیناً ہر کوئی اس کا حصہ بننا چاہے گا۔

ایسی ہی ایک چاکلیٹ پارٹی پاکستان کی آئس کریم برینڈ میگنم ہر سال منعقد کرتی ہے، جو رواں سال لاہور میں شاندار انداز میں رکھی گئی۔

یہ میگنم برینڈ اور پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشترکہ تقریب تھی جہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے اس رات کو مزید چار چاند لگا دیے۔

پارٹی کی سجاوٹ نہایت شاندار انداز میں کی گئی —۔
پارٹی کی سجاوٹ نہایت شاندار انداز میں کی گئی —۔

اس سے قبل میگنم کے دو ایونٹس کراچے میں رکھے گئے تھے جبکہ رواں سال اسے لاہور میں منعقد کیا۔

اس تقریب کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ یہاں عالمی سطح پر مشہور ایوارڈ یافتہ چاکلیٹ آرٹس پال یوآکیم نے بھی شرکت کی اور لوگوں کو اپنے فن سے متاثر کیا۔

پاکستان کے نامور ڈیزائنر علی ذیشان اور عالمی سطح پر مشہور ایوارڈ یافتہ چاکلیٹ آرٹس پال یوآکیم نے اس پارٹی کے لیے اکھٹے کام کیا —۔
پاکستان کے نامور ڈیزائنر علی ذیشان اور عالمی سطح پر مشہور ایوارڈ یافتہ چاکلیٹ آرٹس پال یوآکیم نے اس پارٹی کے لیے اکھٹے کام کیا —۔

انہوں نے پاکستان کے نامور ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ مل کر بنائے فن سے اس تقریب میں سب کا دل جیت لیا۔

اس موقع پر علی ظفر اور شان شاہد جیسی شخصیات بھی موجود رہیں۔

ٖڈیزائنر حسین ریحار کی کلیکشن سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی —۔
ٖڈیزائنر حسین ریحار کی کلیکشن سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی —۔

جنکہ موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور موسیقار جمی خان، علی حمزہ اور علی سیٹھی بھی اس تقریب میں نظر آئے۔

ماڈلز اپنے خوبصورت انداز میں ریمپ پر نظر آئیں —۔
ماڈلز اپنے خوبصورت انداز میں ریمپ پر نظر آئیں —۔

فیشن کی دنیا کی بات کی جائے تو ڈیزائنرز نے بھی میگنم پارٹی کو خوب انجوائے کیا جن میں شہریار یاسین، ماہین کاردار علی اور فریال آفتاب شامل ہیں۔

فیشن شوز کے لباس بھی چاکلیٹ جیسے بنائے گئے —۔
فیشن شوز کے لباس بھی چاکلیٹ جیسے بنائے گئے —۔

پارٹی میں شاندار پرفارمنسز اور فیشن شوز بھی منعقد ہوئے، جبکہ گلوکارہ میشا شفی نے اپنی دلچسپ پرفارمنس سے سب کا دل جیت لیا۔

میشا شفی اس پارٹی میں ایل ای ڈی لائٹ کے لباس میں پرفارم کرتی نظر آئیں —۔
میشا شفی اس پارٹی میں ایل ای ڈی لائٹ کے لباس میں پرفارم کرتی نظر آئیں —۔

وہ اس پارٹی میں ایل ای ڈی لائٹ سے بنا لباس پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔

گلوکارہ میشا شفی کا یہ انداز سب کو بھا گیا —۔
گلوکارہ میشا شفی کا یہ انداز سب کو بھا گیا —۔

اس چاکلیٹ پارٹی میں چاکلیٹ کی تھیم پر فیشن شوز بھی رکھے گئے —۔
اس چاکلیٹ پارٹی میں چاکلیٹ کی تھیم پر فیشن شوز بھی رکھے گئے —۔

میگنم ٹیم نے اس تقریب کو شاندار انداز میں منعقد کیا —۔
میگنم ٹیم نے اس تقریب کو شاندار انداز میں منعقد کیا —۔