Dawn News Television

شائع 13 اکتوبر 2017 12:15am

کیلی فورنیا: آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد23 ہو گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3500 عمارتیں راکھ بن گئیں۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 3500 عمارتیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں جبکہ سان فرانسیسکو کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آتشزدگی کے باعث سان فرانسیسکو کے ائر پورٹ کے لیے پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں مگر اب تک پانچ فی صد آگ ہی بجھائی جاسکی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیزہواوں کے باعث آگ تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا: جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

ریاستی فائربریگیڈ کے عہدیدارکا کہنا تھا کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نائب صدر مائیک پنس نے وفاقی حکومت کی طرف سے مدد کی پیش کش کردی ہے جبکہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

Read Comments