Dawn News Television

شائع 22 اکتوبر 2017 11:23pm

ایک عام غذا جو کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھا دے

اگر تو چینی زیادہ کھانے کے نتیجے میں ذیابیطس جیسے مرض کا خیال پریشان نہیں کرتا تو یہ جان لیں کہ یہ ایک اور جان لیوا مرض کا باعث سکتا ہے۔

جی ہاں زیادہ میٹھا کھانا نہ صرف موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کا خطرہ بھی چار گنا بڑھا دیتا ہے۔

یہ دعویٰ بیلجیئم میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : چینی سے دوری صرف 9 دن میں صحت بہتر بنائے

کیتھولائیک یونیورسٹی کی یہ تحقیق نو سال تک جاری رہی اور برسوں تک لیبارٹری میں کینسر زدہ خلیات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ میٹھا کھانا کینسر زدہ خلیات کی تعداد کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

عام خلیات آکسیجن کو جسمانی توانائی کے لیے گلوکوز میں بدلتے ہیں مگر کینسر زدہ خلیات چینی سے حاصل کرتے ہیں اور رسولی کی نشوونما کو انتہائی تیز کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات

آسان الفاظ میں چینی کا بہت زیادہ استعمال کینسر زدہ خلیات کو کینسر کے مرض کی شکل دے دیتا ہے۔

تاہم محققین ابھی تک یہ جاننے میں کامیاب نہیں ہوسکے کہ چینی آخر کینسر زدہ خلیات کو ایسا رویہ اختیار کرنے پر کیوں مجبور کردیتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل کچھ طبی تحقیق رپورٹس میں زیادہ چینی والی غذاﺅں کے استعمال اور لبلبے کے کینسر کے خطرے میں اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس تعلق کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوتی ہے زیادہ میٹھی غذائیں موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں اور یہ دونوں لبلے کے افعال پر اثر انداز ہوکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ا

Read Comments