☰
شاہدخاقان عباسی ملٹری ہیلی کاپٹراڑانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے فوجی ہیلی کاپٹر T-129 کو اڑا کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ٹی-129 ہیلی کاپٹر کی اڑان کے بعد ترک اور پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے ترک ائرکرافٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متاثرکن اور بہترین مشین ہے۔