Dawn News Television

شائع 15 نومبر 2017 07:30pm

اس انٹرنیٹ پہیلی نے ذہنوں کو گھما دیا

انٹرنیٹ پر موجود پہلیوں کو حل کرنا کافی پرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

اور گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کی دنیا میں سامنے آنے والا یہ نیا معمہ کچھ ایسا ہی ہے جو ذہن گھما دینے کے لیے کافی ہے۔

مزید پڑھیں : کیا وائرل انٹرنیٹ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں چار کپ پائپس سے منسلک دکھائے گئے ہیں۔

بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟

دیکھنے یا سننے میں تو یہ معمہ کچھ زیادہ مشکل نہیں لگتا مگر اس کا جواب ضرور آپ کا ذہن گھما دے گا جیسا ہزاروں افراد کو تجربہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

اسے سب سے پہلے ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کیا اور اس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

ہزاروں افراد نے اس کا جواب دیا، جن میں سے کچھ کو لگتا ہے کہ یہ چاروں کپ ایک ہی وقت میں بھریں گے، جبکہ اکثریت کے خیال میں چار یا نو وہ کپ ہیں جنھیں سب سے پہلے بھرنا چاہئے جبکہ سب سے آخر میں پانچ کا نمبر آتا ہے۔

جیسا آپ نیچے ٹوئیٹس میں دیکھ بھی سکتے ہیں۔

مگر اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔

اس پر بھی ذہن لڑائیں : اس تصویر میں چھپی خاتون تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

Read Comments