اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2017

ای میل

انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیچے آپ تصویر میں ایک خاتون اور ایک گھوڑے کے سائے کو دیکھ سکتے ہیں۔

بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں؟

ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔

کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس تصویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مزید پڑھیں : کیا انٹرنیٹ کے اس پراسرار معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

تاہم اگر منطق کو ذہن میں رکھا جائے تو عام طور پر گھڑ سوار کسی گھوڑے کے ساتھ چلتے ہوئے اس کے بائیں جانب ہوتے ہیں اور اس نقطہ نظر سے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ آرہے ہیں۔

تاہم منطقی لحاظ سے یہ جواب الٹ بھی ہوسکتا ہے یعنی یہ خاتون اور گھوڑا آنے کی بجائے جارہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

ویسے تو سائے سے بھی مدد مل سکتی تھی مگر فوٹوگرافر نے کمال ہوشیاری سے کچھ اس طرح تصویر لی کہ سائے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں۔

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟