☰
'ریاست نے طلبہ، سیاسی کارکنوں کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا'
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ طلبا، سیاسی کارکنوں اور کسانوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں سے پاکستان متحد ہے لیکن ریاست نے کبھی ان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یادگار شہداء صحافت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ 'اس سے قبل سرحدوں پر ملکی دفاع میں اپنی جانیں پیش کرنے والوں کے لیے ہی یادگار شہدا تعمیر کی جاتی تھیں'۔