☰
دپیکا پڈوکون سنجے لیلیٰ بھنسالی سے ’شادی‘ کے لیے تیار
آنے والی بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون ان دنوں جہاں اپنی فلم کے خلاف ہونے والے ہندو انتہاپسندوں کے مظاہروں کی وجہ سے پریشان ہیں۔
وہیں وہ اپنی فلم کی نمائش منسوخ ہونے کے بعد افسردہ بھی ہیں، ساتھ ہی خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی فکرمند ہیں، تاہم خبریں ہیں کہ ممبئی پولیس کے متعدد اہلکار ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر فلم ’پدماوتی‘ کو ریلیز کیا گیا تو وہ حملہ کرکے دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔
اگرچہ فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے، تاہم ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔