Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2017 07:02pm

انڈین فلم فیسٹیول میں ستاروں کے جلوے

بھارت کے بڑے فلمی میلوں میں شمار ہونے والے ’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا‘(آئی ایف ایف آئی) کی رنگا رنگ تقریب میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ایران، کینیڈا اور دیگر ممالک کی فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آئی ایف ایف آئی ایوارڈ کا شمار ایشیا کے بڑے فلمی میلوں میں بھی ہوتا، یہ میلہ ہر سال بھارت کی ریاست گوا کی حکومت، یونین حکومت کی وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کا رواں ماہ 20 سے 28 نونمبر تک جاری رہنے والا فیسٹیول 48 واں فیسٹیول ہے، اس کا پہلا فیسٹیول 1952 میں منعقد کیا گیا تھا۔

48 ویں فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر دنیا کے 82 ممالک کی 195 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جب کہ اس میں 10 عالمی و ایشیائی فلموں سمیت بھارت کی 64 فلموں کے پریمیئرز بھی ہوں گے۔

فلم فیسٹیول میں امیتابھ بچن کو ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ جب کہ کینیڈین فلم میکر ایٹم ایگویان کو ’لائیف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئی ایف ایف آئی میں فلمی ستاروں، پروڈیوسرز، فلم سازوں اور اعلیٰ شخصیات کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Read Comments