☰
پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان
کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے زیر انتظام ہونے والا پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوگا۔
اس خبر کا اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
کے ایف ایس کی جانب سے سابق سینٹر جاوید جبار نے مہمانوں کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی ایک بہترین شہر ہے، یہاں مختلف ثقافتوں کے وہ تمام رنگ ایک ساتھ موجود ہیں جو پورے ملک میں کہیں اور شاید نہ ملیں، یہاں سب ہی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں، اس لیے کراچی میں یہ فیسٹیول ہونے جارہا ہے‘۔