Dawn News Television

شائع 25 جنوری 2018 08:31pm

بلڈ پریشر بڑھا دینے والی وائرل ویڈیو گیم

اسمارٹ فون پر گیمز کھیلنا تو بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے مگر کیا ایسی گیم پسند کریں گے جو ہر قدم پر آپ کا بلڈ پریشر آسمان پر پہنچا دے؟

کچھ گیمز ایسی ہوتی ہیں جو مسحور کردیتی ہیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کو کھیل کر دماغ گھوم جاتا ہے اور سمجھ نہیں آتا کہ اسے بنانے کی وجہ کیا تھی۔

اور ان میں سے ہی ایک گیم یہ ہے جس کی صرف ویڈیو دیکھ کر ہی ذہن گھوم جاتا ہے اور اکثر افراد کا بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : موبائل گیم نے بڑی ایپس کو شکست دے دی

ایک ٹوئٹر صارف اسٹیو نوح نے اس گیم کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ' مجھے معلوم نہیں کہ اس گیم کا نام کیا ہے، مگر جس نے بھی اسے بنایا ہے وہ شیطان ہے'۔

اور نیچے ویڈیو دیکھ کر آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ اسٹیو کا بیان اتنا غلط بھی نہیں۔

گیم کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوچکی ہے جسے ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ ٹوئیٹس اور لائیکس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اور دیکھنے میں یہ سپر ماریو جیسی لگتی ہے مگر اس کا ڈیزائن کسی سفاک ذہن کا تیار کردہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیم کھیلنے کو عالمی ادارہ صحت نے بیماری تسلیم کرلیا

بیشتر افراد کا بھی ویڈیو دیکھ کر کچھ ایسا ہی ردعمل سامنے آیا۔

جیسے ایک شخص نے لکھا ' صرف ویڈیو دیکھ کر ہی میرا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے'۔

ایک اور کا کہنا تھا ' بالکل شیطانی گیم ہے، میں تو اپنے پانچ کنٹرولرز اسے کھیلتے ہوئے توڑ چکا ہوتا'۔

ایک صارف نے تو یہ لکھا ' اسے دیکھتے ہوئے تو میں نے اپنا فون کھڑکی سے لگ بھگ باہر پھینک ہی دیا تھا'۔

ویسے اسٹیو نے ایک اور ٹوئیٹ میں اس گیم کا نام بتایا۔

اور گیم کے تعارفی فقروں میں بھی لکھا تھا ' خبردار !!! یہ سب سے مشکل، چڑچڑا اور ذہن منتشر کرنے والی گیم ہے'۔

اور ویڈیو سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ڈویلپر نے کچھ غلط نہیں کہا، ویسے یہ گیم صرف آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔

Read Comments