Dawn News Television

شائع 04 فروری 2018 04:09pm

جنوبی کوریا: ونٹر اولمپکس پایونگ چینگ 2018 کی تیاریاں

جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس پایونگ چینگ 2018 شروع ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن اس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف ٹیموں کی جانب سے پریکٹسز کا سلسلہ جاری ہے۔

بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی پایونگ چینگ 2018 کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے اور اپنے ملک میں دیگر ممالک کی ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

پایونگ چینگ 2018 کا باقاعدہ آغاز 9 فروری سے ہوگا جو 25 فروری تک جاری رہے گا، اس اولمپکس میں براعظم ایشیا، افریقہ اور امریکا سمیت دنیا بھر سے مختلف ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ونٹر اولمپکس میں الپائن اسکنگ، بیتھ لونگ، کراس کنٹری اسکنگ،فری اسٹائل اسکنگ، سنو بورڈ اور آئس ہاکی سمیت مختلف گیمز کھیلے جائیں گے۔

Read Comments