پریانکا چوپڑا پھرسے ’اعتراض‘ میں نظر آئیں گی
’برفی‘ اور ’سات خون معاف‘ جیسی فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی پگی چوپس ایک بار پھر ایک منفی کردار میں نظر آئیں گی۔
خبریں ہیں کہ 33 سالہ پریانکا چوپڑا 14 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ کے سیکوئل میں ایک بار پھر ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو عمر رسیدہ شوہر کی بیوی بن کر منفی کردار کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ میں پریانکا چوپڑا نے مونیکا راؤ نامی ایک خوبصورت نوجوان خاتون کا کردار ادا کیا تھا، جو فلم میں ایک عمر رسیدہ شخص یعنی امریش پوری کی بیوی بنتی ہیں۔
فلم میں اکشے کمار نے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو پریانکا چوپڑا کے عمر رسیدہ شوہر کی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، جسے اداکارہ ہراساں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی تصویر پر اسمبلی میں ہنگامہ
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خاتون کے بجائے ایک مرد کو جنسی طور پر ہراساں ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔