☰
’طیفا‘ 22 جولائی کو سامنے آئے گا
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی آنے والی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، کیوں کہ یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔
اگرچہ علی ظفر متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم اب وہ لولی وڈ فلموں میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
’طیفا ان ٹربل‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم اداکارہ مایا علی کی بھی پہلی فلم ہے، جب کہ اس میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ اور نیر اعجاز بھی اپنے دبنگ اندازوں میں دکھائی دیں گے۔
’طیفا ان ٹربل‘ کا پہلا ٹیزر پرومو پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے افتتاحی دن کو جاری کیا گیا، جس میں یہ کنفیوژن ختم کی گئی کہ طیفا کون ہے؟