سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش
سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ان فونز کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔
خیال رہے کہ سام سنگ نے یہ فون گزشتہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے تھے تاہم ان کی فروخت کا آغاز دنیا بھر میں 16 مارچ سے ہوا۔
کئی برسوں کی طرح اس بار بھی سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون کو 2 مختلف اسکرین سائز میں پیش کیا اور یہ بھی واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔
مزید پڑھیں : وہ اسمارٹ فون جن کا پانی کچھ بگاڑ نہیں پاتا
ایس نائن میں 5.8 انچ جبکہ ایس نائن پلس 6.2 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے اور دونوں فونز میں 18:5:9 ریشو سپرامولیڈ ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے اور دونوں مین ہی 2960x1440 ریزولوشن دیا گیا ہے۔
مگر ایس نائن اسکرین میں 570 پکسل فی انچ جبکہ ایس نائن پلس میں 529 پکسل فی انچ دیئے گئے ہیں اور معیار بہت شارپ ہے۔