ویسے تو آج کل اسمارٹ فونز بیشتر افراد ہی استعمال کرتے ہیں مگر ایک مسئلہ ایسا ہے جس سے بچنا آسان نہیں ہوتا۔

اور وہ ہے اسمارٹ فون پانی میں گرجانے پر اس کا خراب ہونا۔

مگر اب متعدد کمپنیاں ایسے فونز تیار کررہی ہیں جو کہ واٹر پروف ہیں جبکہ انہیں لے کر تیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔

یہاں ایسے ہی فونز کے بارے میں جانیں جن کا پانی میں گرنے سے کچھ نہیں بگڑتا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے نئے فونز بھی واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بہترین کیمرے سے لیس ہیں، جن میں ڈوئل آپرچر کا فیچر قابل ذکر ہے جو فی الحال کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔ اسی طرح پہلے سے زیادہ طاقتور پروسیسر، مناسب بیٹری لائف اور نظروں میں بس جانے والا ڈیزائن اسے فی الحال دستیاب بہترین اینڈرائیڈ فونز میں سے ایک بناتا ہے۔

ایپل آئی فون ایکس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس کے 10 سال مکمل ہونے پر ری ڈیزائن آئی فون ایکس متعارف کرایا تھا جو دیگر فونز سے بالکل منفرد ہے، پہلی بار اس کمپنی نے 5.8 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا، انتہائی کم بیزل اور دونوں رئیر کیمروں میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن قابل ذکر فیچر ہیں، اور یہ بھی واٹر ریزیزٹنٹ فون ہے، مگر یہ سب اچھے فیچرز کافی مہنگے ہیں کیونکہ اس کی قیمت ہی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد پر شروع ہوتی ہے، اس طرح یہ ایپل کا سب سے مہنگا فون بھی ہے۔

گوگل پکسل 2 سیریز

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

یہ گوگل کا پہلا فون ہے جو واٹر ریزیزٹنٹ ہے جس سے ہٹ کر اس کی خاص بات اس کا بہترین 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر محض ایک لینس سے لینے میں مدد دیتا ہے۔ 5 انچ اسکرین والے اس فون میں تیزرفتار اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر موجود ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ فوری ہوتی ہیں۔

نوکیا 8 سیروکو

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نوکیا کا پہلا بیزل لیس فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس میں طاقتور کوالکوم 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ 5.5 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ بارہ، بارہ میگا پکسل کے دو بیک کیمرے جس میں زیسز آپٹکس ٹیکنالوجی موجود ہے جبکہ پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جس میں سیلفی کے لیے وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود سافٹ وئیر بوتھی موڈ کو سپورٹ کرتا ہے یعنی بیک وقت فرنٹ اور بیک کیمروں کو استعمال کیا جاسکتا ہے

ایل جی جی سکس

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی جی سکس کی بیٹری بدلی نہیں جاسکتی مگر اس کی خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ایل جی نے یہ فیچر اپنے صارفین کے لیے دیا ہے، جبکہ یہ فون ڈوئل بیک کیمرے سے بھی لیس ہے، جبکہ گوگل اسسٹنٹ اور 5.7 انچ کی بیزل لیس اسکرین بھی قابل ذکر ہے۔

سونی ایکسپیریا ایکس زی 2 اور ایکس زی 2 کامپیکٹ

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

سونی وہ کمپنی ہے جس کے فونز واٹر پروف ہونے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور یہ نئے فلیگ شپ فونز بھی کسی سے کم نہیں، فیچرز کے لحاظ سے یہ گلیکسی ایس 9 کی ٹکر کا ہے، جس میں کمپنی نے وائرلیس چارجنگ، اسنیپ ڈراگون 845 پروسیسر اور 19 میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 8 ایکٹیو

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز کے کچھ ماہ بعد اس کا ایک سخت جان ماڈل متعارف کرانے کی روایت کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔ گزشتہ سال بھی ایس ایٹ ایکٹیو کو متعارف کرایا گیا جو کہ واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ شاک پروف بھی تھا۔ اس میں عام ایس ایٹ کی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے۔اسی طرح رئیر کیمرہ بھی بارہ میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

موٹرولا موٹو ایکس 4

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اکثر واٹر ریزیزٹنٹ فون کافی مہنگے ہوتے ہیں، مگر موٹرولا کا موٹو ایکس 4 اس کے مقابلے میں کافی سستا ہے یعنی 400 ڈالرز، جس میں متعدد کارآمد سافٹ وئیر ٹولز بھی موجود ہیں جبکہ گوگل اور آمیزون کے ڈیجیٹل اسسٹنٹس بھی دیئے گئے ہیں۔

آئی فون 8 اور 8 پلس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 8 اور اس کے بڑے ماڈل میں بھی کمپنی نے مسلسل دوسرے سال واٹر ریزیزٹنٹ کے فیچر کو برقرار رکھا جبکہ نیا اسٹیل گلاس بیک، بہتر کیمرہ، پروسیسر، سنسر اور پہلی بار وائرلیس چارجنگ جیسے فیچرز دیئے گئے۔ یہ آئی فون ایکس جیسا تو نہیں مگر اس کے مقابلے میں کافی سستا ضرور ہے جس کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

گلیکسی نوٹ 8

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا یہ مہنگا فون واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے مگر اس کی خاص بات جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے پہلی بار ڈوئل کیمرہ سیٹ دینا تھا جبکہ اس کا اسٹائلوس بھی پہلے کے مقابلے میں کافی منفرد تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Mar 15, 2018 05:08pm
ہر فون کے ساتھ قیمت درج کیا کریں۔
عاطف Mar 15, 2018 06:17pm
اچھی معلومات
عاطف Mar 15, 2018 06:18pm
اچھی معلومات