Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2018 01:32pm

چیف جسٹس کا گندے پانی سے جنازہ لے جانے کی تصویر پر نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی پر سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں شہریوں کی حالت زار پر نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ ایک تصویر کی طرف دلائی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگ جنازے پڑنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے تصویر کو دیکھ کر سوال کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔

انہوں نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندوں کو بھی تصویر دکھاتے ہوئے علاقے کی نشاندہی کرنے کا کہا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کے لئے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکیزگی کے لئے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں نشاندہی کریں یہ تصویر کس علاقے کی ہے اور جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے کے رکن قمی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے 2018 کے ایجنڈا کے تحت انسانی حقوق کے امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن میں ان کی خصوصی توجہ عوام کے معیاری تعلیم اور صحت پر ہے۔

چیف جسٹس کے اقدامات کو چوہدری افتخار کے دور کی طرح حدود سے باہر جانے کا نام دیا جارہا تھا۔

چیف جسٹس نے عدالتی اقدامات پر ثابت قدم رہتے ہوئے تنقیدوں کا جواب دیا اور کہا کہ کسی تنقید کی وجہ سے ہم اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں جو ان کے مطابق ان کا آئینی حق ہے۔

Read Comments