☰
’اکتوبر‘ میں راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز
بولی وڈ اداکار ورن دھون کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’اکتوبر‘ میں پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔
فلم ’اکتوبر‘ کے ہدایت کار نے اس کا نیا گانا ’تب بھی تو‘ ریلیز کیا ہے، جس میں فلم کی اداسی بھری کہانی کو پیش کیا گیا۔
اس گانے میں فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان کے رشتے کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پربتایا گیا کہ’اکتوبر‘کی آمد اپریل میں ہوگی