بولی وڈ اداکار ورن دھون کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’اکتوبر‘ میں پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔

فلم ’اکتوبر‘ کے ہدایت کار نے اس کا نیا گانا ’تب بھی تو‘ ریلیز کیا ہے، جس میں فلم کی اداسی بھری کہانی کو پیش کیا گیا۔

اس گانے میں فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان کے رشتے کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پربتایا گیا کہ’اکتوبر‘کی آمد اپریل میں ہوگی

فلم کے مرکزی اداکار —۔
فلم کے مرکزی اداکار —۔

فلم ’اکتوبر‘ میں اداکار ورن دھون اور بنیتا سندھو نامی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس گانے کو تنویر غازی نے تحریر کیا، جبکہ اس کی کمپوزیشن انوپم روئے نے کی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلم کا پہلا ٹریلر بھی شائقین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس سے فلم کی انوکھی رومانوی کہانی ظاہر ہوئی۔

شائقین نے فلم کے ٹریلر کو بھی خوب پسند کیا جبکہ اس کے دو اور گانے بھی توجہ کا مرکز بنے۔

شوجت سرکار کی ہدایات میں بننے والی فلم ’اکتوبر‘ رواں سال 13 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں