پوائنٹ ٹو زیرو میں ولن اکشے کے ساتھ حسینہ ایشوریا بھی ہوں گی
آنے والی بھارتی ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کا یقینا سبھی کو انتظار ہے۔
اس فلم میں نہ صرف بھارتی اداکار رجنی کانت ایک طاقتور ہیرو کے طور پر سامنے آئیں گے، بلکہ اکشے کمار بھی پہلی بار ایک ایسے ولن کے طور پر نظر آئیں گے، جو ہیرو سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اکشے تامل اداکار رجنی کانتھ کے ساتھ کسی فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس فلم کو بھارت کی مہنگی ترین فلم بھی کہا جا رہا ہے۔
اگرچہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔
اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس میں سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ روبوٹ کی سیکوئل فلم پوائنٹ ٹو زیرو میں بھی ایشوریا رائے اپنا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔