Dawn News Television

شائع 13 اپريل 2018 05:34pm

5 سال کے بچوں کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر ذہن الجھانے والی پہلیاں کافی وائرل ہوتی ہیں اور اکثر دلچسپ بحث کا باعث بھی بنتی ہیں۔

اور یہ بات غلطی نہیں ہوگی کہ جب ایسی پہیلی فیس بک یا کسی اور سوشل میڈیا سائٹ پر نظر آتی ہے تو ہر ایک ہی کچھ دیر کے لیے اسے حل کرنے کی کوشش ضرور کرتا ہے، چاہے وہ کسی 5 سالہ بچے کے لیے ہی کیوں نہ تیار کی گئی ہو۔

ایسی ہی ایک پہیلی اوپر موجود تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جس میں کیلے، گھڑی اور ایک چھ کونوں والا مسدس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : کیا آپ ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

یہ ریاضی کا سوال ہے جو کہ ایک بلاگ پوسٹ میں بچوں کے لیے شیئر کیا گیا تھا، مگر سوشل میڈیا پر پھیل کر اس نے انٹرنیٹ پر ہزاروں صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا۔

ٹوئٹر صارف پریش ٹالکوالکر کا دعویٰ ہے کہ 99 فیصد افراد اس پہیلی کو حل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور جو ایک فیصد اسے حل کرپاتے ہیں وہ جنیئس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ پہیلی جنیئس افراد ہی حل کرسکتے ہیں

تو آپ دونوں میں سے کس طرف کھڑے ہیں؟

اس معمے کو حل کرنے کی کنجی باریک بینی سے غور کرنے میں چھپی ہے اور آپ چند منٹ اسے حل کرنے کے لیے سوچ سکتے ہیں۔

اگر پھر بھی ناکامی کا سامنا ہے تو جواب نیچے ویڈیو میں موجود ہے۔

Read Comments