کیا آپ ذہنی آزمائش پر مبنی پہلیاں حل کرنے میں خود کو تیز سمجھتے ہیں؟ تو ریاضی کا یہ معمہ آپ کو بھی سر پکڑنے پر مجبور کردے گا۔

درحقیقت پیپلز ڈیلی چائنا نے اس ریاضی کی پہیلی کو ٹوئیٹ کی تھی جس میں مختلف چیزوں کی قدر بیان کی گئی ہے۔

اور آخر میں بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ آخری تین چیزوں کی قدر کیا بنتی ہے۔

اور ماہرین کا تو دعویٰ ہے کہ اگر آپ یہ معمہ حل کرلیتے ہیں تو جنیئس افراد کی فہرست میں آپ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

ویسے تو الجبرا کا یہ مسئلہ پہلی نظر میں آسان لگتا ہے مگر ایسا ہے نہیں۔

ویسے تو ٹوئیٹ کے اندر ہی جواب دیا جاچکا ہے تاہم اگر آپ خود جواب جاننے کی کوشش کریں تو مشکل ہے کہ درست جواب دے سکیں۔

ویسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلی لائن میں تین جوتوں کے جوڑے دیئے گئے ہیں جن کی مجموعی قدر 30 دی گئی ہے، یا آسان الفاظ میں ایک جوڑا 10 کے نمبر کی نمائندگی کرتا ہے۔

دوسری لائن میں ایک جوتے کی جوڑی ہے جبکہ دو بچے کے سر ہیں اور مجموعی قدر 20 ہے ، تو اس کا مطلب ہوا کہ جوتے کے دس، جبکہ دونوں سروں کے پانچ، پانچ نمبر ہیں۔

تیسری لائن میں ایک سر (پانچ) جبکہ چار سیٹیاں ہیں، جن میں سے ہر ایک سیٹی کی قدر 2 ہے۔

اب آخر میں 10 جمع پانچ ضرب 2 کرکے لوگ جواب دیتے ہیں مگر یہاں ہی غلطی کردیتے ہیں۔

درحقیقت آخری لائن میں سر کی گردن میں سیٹی موجود نہیں تو اس سے حساب میں تبدیلی آگئی اور یہ 10 جمع (سر - سیٹیاں) ضرب دو ہوگیا۔

اب جب جمع کریں گے تو 10 + (3) x 2 پھر 10 + 6 اور جواب آئے گا 16، مسئلہ حل۔

تبصرے (1) بند ہیں

human Dec 06, 2017 04:05pm
ye maths se zayada observation ka puzzle hai.