الینا ڈی کروز امید سے ہیں؟
حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ‘ میں ایماندار ٹیکس افسر کا کردار نبھانے والے اجے دیوگن کی بیوی بننے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ امید سے ہیں۔
30 سالہ اداکارہ سے متعلق یہ چہ مگوئیاں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہیں، ان افواہوں میں اس وقت تیزی آئی، جب انہیں ’ریڈ‘ کی تشہیر کے دوران قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا گیا۔
اگرچہ الیانا ڈی کروز نے آج تک اپنی خفیہ شادی کو بھی سرعام تسلیم نہیں کیا، تاہم انہوں نے فروری میں اپنی شادی کی چہ مگوئیوں پر پہلی بار خاموشی توڑی تھی۔
اداکارہ نے بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واضح طور پر اس بات کی تسلیم نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے یا نہیں، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق سوال پر مسکرا دیا تھا۔
ممبئی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے والی نہیں، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرعام بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔