☰
الینا ڈی کروز نے خفیہ شادی اور حمل پر خاموشی توڑ دی
گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ اداکارہ الینا ڈی کروز امید سے ہیں۔
30 سالہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ان کے آفیشل فوٹوگرافر دوست اینڈریو نیبون کی جانب سے انسٹاگرام پر الیانا ڈی کروز کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔
اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ الیانا ڈی کروز کے امید سے ہونے کی خبر ان کی شادی کی تصدیق ہونے سے پہلے آئی۔
اس سے قبل الیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کرتی رہیں، جن پر تاحال اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔