Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2018 05:18pm

بجٹ سے متعلق مختلف چیمبرز کی تجاویز

زیر التوا ٹیکس 6 مہینے کے اندر منظم طریقے سے ادا ہو جانے چاہیے اس کے بعد بھی باقی رہ جانے والے ٹیکس کو زیادہ سے زیادہ 45 دن میں ادا کر کے ختم کیا جائے۔

زیرو ریٹنگ کی سہولت کو بحال کیا جائے جبکہ ڈیری سیکٹر اور مقامی ادویات کو بھی زیرو ریٹنگ کے زمرے میں لایا جائے تا کہ ادویات بنانے والی کمپنی کی قیمتیں حکومت کی جانب سے مانیٹر کی جاسکیں۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 11.5 فیصد سے کم کر کے 8.5 فیصد کیا جانا چاہیے جسے آہستہ آہستہ ختم کیا جانا چاہیے۔


یہ تجزیہ 23 اپریل 2018 کو ڈان اخبار کے ہفت روزہ بزنس اور فنانس میں شائع ہوا

Read Comments