Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 مئ 2018 11:27am

دنیا بھر میں رمضان کا استقبال

دنیا بھر میں مسلمانوں نے رمضان کے مہینے کا استقبال انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ کیا۔

اس مہینے میں مسلمان صبح صادق سے سورج غروب (مغرب) ہونے تک کھانے اور پینے سے خود کو روک کر اپنا فریضہ پورا کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کی تقریبا 1.8 ارب آبادی نے باعث احترام اور عبادتوں کے ماہ رمضان المبارک کا استقبال کیا۔

مسلمانوں کے لیے یہ مہینہ باعث عقیدت اس لیے بھی ہے کیونکہ اس مہینے میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر قر آن کا نزول ہوا تھا۔

دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں خصوصی اہتمام کرتے ہیں تاکہ روزہ رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

Read Comments