Dawn News Television

شائع 24 مئ 2018 02:48pm

’تنورہ‘ مصر کا منفرد رقص

تنورہ ایک انداز کا رقص ہے جو ہر سال ماہ رمضان کے دوران مصر میں پیش کیا جاتا ہے۔

اس سال بھی مصر کے شہر قاہرہ میں موجود الغوری ثقافتی محل میں کئی فنکاروں نے دلکش انداز کے لباس زیب تن کیے تنورہ رقص کا مظاہرہ کیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ڈانسرز ہر سال رمضان کے پہلے عشرے میں اس رقص کو پیش کرکے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

اس رقص کو صوفیانہ انداز سے جوڑا جاتا ہے۔

اس رقص کے دوران فنکار بھاری لباس پہن کر ایک منفرد انداز میں گھومتے ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ زندگی کے فلسفے کو بیان کرتا ہے، جبکہ ڈانسرز شمسی نظام میں سورج کے گرد گھومنے والے سیاروں کے نظام کو بھی خوبصورتی سے اپنے رقص کے ذریعے پیش کرتے ہیں۔

اس رقص میں ترکی اور مصر کی ثقافت کو پیش کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بعض درگاہوں اور قوالیوں کی محفلوں کے دوران بھی ایک انداز کا رقص پیش کیا جاتا ہے جسے تنورہ سے تشبیح دی جاتی ہے۔

Read Comments