Dawn News Television

شائع 27 مئ 2018 04:48pm

عید کی میٹھی سوغات کی تیاریاں

میٹھی عید کی اسپیشل سوغات سویوں کی مانگ میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے، جس کے باعث سویاں بنانے کے کام میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

عید کے موقع پر سویوں کی مانگ بڑھ جانے کے باعث چھوٹی فیکٹریوں اور ورکشاپس میں ملازمین رمضان کے آخری 10 روز کے دوران دن رات مختلف شفٹس میں سویاں تیار کرتے ہیں۔

سویاں تیار کرنے کا عمل کافی طویل ہے، اس کی تیاری میں 6 سے 7 افراد درکار ہوتے ہیں جبکہ مشینوں سے قبل ان سویوں کو ہاتھ سے تیار کیا جاتا تھا۔

عید کے موقع پر سویوں سے بنی ڈش کو عزیز واقارب کو بھی بھیجا جاتا ہے، یوں یہ سویاں عید الفطر کی خوشی کو دوبالا کردیتی ہیں۔

Read Comments