عید کی میٹھی سوغات کی تیاریاں

27 مئ 2018

میٹھی عید کی اسپیشل سوغات سویوں کی مانگ میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے، جس کے باعث سویاں بنانے کے کام میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

عید کے موقع پر سویوں کی مانگ بڑھ جانے کے باعث چھوٹی فیکٹریوں اور ورکشاپس میں ملازمین رمضان کے آخری 10 روز کے دوران دن رات مختلف شفٹس میں سویاں تیار کرتے ہیں۔

سویاں تیار کرنے کا عمل کافی طویل ہے، اس کی تیاری میں 6 سے 7 افراد درکار ہوتے ہیں جبکہ مشینوں سے قبل ان سویوں کو ہاتھ سے تیار کیا جاتا تھا۔

عید کے موقع پر سویوں سے بنی ڈش کو عزیز واقارب کو بھی بھیجا جاتا ہے، یوں یہ سویاں عید الفطر کی خوشی کو دوبالا کردیتی ہیں۔

سب سے پہلے میدہ گوندھا جاتا ہے پھر اس میں رنگ ڈال کر سویوں کے سانچے میں ڈالا جاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی

سانچے سے نکلنے والی گیلی سویاں بانسوں پر لٹکا کر دھوپ میں رکھ دی جاتی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

سویوں کو اسٹیل کی ٹرے میں ڈال کر بھٹی میں رکھ دیا جاتا ہے تاکہ ان کا رنگ براﺅن ہوجائے — فوٹو: اے پی

اس کے بعد پیکنگ کا مرحلہ آتا ہے اور سویاں دکانوں پر پہنچا دی جاتی ہیں — فوٹو: اے پی

سویوں کی تیاری میں کم سے کم 6 سے7 افراد درکار ہوتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مشینوں سے قبل ان سویوں کو ہاتھ سے تیار کیا جاتا تھا جو محنت طلب کام تھا — فوٹو: اے ایف پی

عید کے موقع پر مختلف قسم کی سویاں دستر خوان کی زینت ضرور بنتی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

اس ڈش کوعزیز واقارب کو بھی بھیجا جاتا ہے، یوں یہ سویاں عید الفطر کی خوشی کو دوبالا کردیتی ہیں — فوٹو: اے ایف پی