Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 مئ 2021 05:08pm

ليلۃ القدر ہزار راتوں سے افضل رات

ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب روایتی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

مساجد میں نمازیوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی فرزندان اسلام رات بھر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز، نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے رہے۔

لیلۃ القدر میں پوری رات کی عبادت ہزار ماہ کی عبادت سے افضل ہے، جو شخص اس رات میں توبہ کرے وہ اس کی خیر و برکت سے محروم نہیں کیا جات، شب قدر تیسرے عشرے کی 5 طاق راتوں 21,23,25,27,29 میں تلاش کی جاتی ہے۔

Read Comments