Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 جون 2018 03:53pm

کھسے، ایک سدا بہار روایت

عید پر منفرد نظر آنے کے لیے نت نئے ملبوسات خریدے جاتے ہیں لیکن روایتی کھسے کے بغیر عید کی شاپنگ ادھوری سمجھی جاتی ہے۔

کھسے میں تلے کی بہترین کڑھائی ہو یا موتی جڑے ہوں، ہر ایک کھسہ ایک دوسرے سے منفرد ہوتا ہے ایسے میں کوئی سادہ کھسہ پسند کرتا ہے تو کوئی نوک دار۔

ایک کھسہ تیار کرنے میں ویسے تو 10 سے 12 دن لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر لوگ پہلے سے ہی اس کی تیاری کا آرڈر دے دیتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 1500 سے لے کر 5000 کی قیمت تک کھسہ فروخت کیا جاتاہے جبکہ گائے کی کھال کا کھسہ آرام دہ ہوتا ہے اور یہ پاؤں کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔

Read Comments