عمران خان، شہباز شریف کی کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو لندن کے ہسپتام میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور دیگر نے اپنے اپنے علیحدہ پیغامات میں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
کلثوم نواز کو خرابیِ صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقلی کے حوالے خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں، اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائیں‘۔
All our prayers are with Begum Kulsoom Nawaz. May Allah grant her Shifa e Kamila.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 14, 2018
ان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کلثوم نواز کی صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ کلثوم نواز شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل
علاوہ ازیں لندن میں مقیم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی۔
بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تمام خیر خواہوں سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعاوں کی اپیل کی۔
My Bhabhi Begum Kalsoom Nawaz is being kept in ICU due to her serious condition. The whole family is praying for her recovery.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2018
As the Holy Month of Ramadan comes to an end, I ask my compatriots to join me in prayers for her speedy recovery. The power of prayer is paramount!
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری لمحات میں بھابی کی تیزی سے صحت یابی کی دعا کریں، ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا کہ پی پی پی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
My prayers are with Begum Kulsoom Nawaz. May Allah give her health and a long life.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 15, 2018
ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت کامل اور ان کی عمرِ دراز عطا فرمائے۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، کلثوم نواز کی عیادت کرنے اور ان کے ساتھ عید منانے لندن پہنچے تھے۔
پاکستان سے روانگی کے موقع پر طیارے میں سوار ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ہم لندن روانہ ہورہے اور آئندہ ہفتے واپس آئیں گے، میں امی کو گلے لگانے کا انتظار نہیں کرسکتی، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں‘۔
Leaving for London. Back next week IA. Can’t wait to meet & hug Ami. Request all for special dua for her health. May Allah bless you all.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018
بعد ازاں لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم دوران پرواز تھے تو والدہ کو صبح اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Ami had a sudden cardiac arrest this morning when we were on the flight & is in ICU & on the ventilator since. Earnest request for duas.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر لندن کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علاج ہیں۔