فیس بک اور انسٹاگرام ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ بنانے میں مصروف
فیس بک اور اس کی ذیلی ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک ایسا فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کب تک اس فیچر کو عام کریں گے، تاہم دونوں نے اس کی آزمائش شروع کردی۔
ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ نامی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے پر کام رہی ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک اپنے صارفین کو 'خود' سے دور رکھنے کی خواہشمند
یہ فیچرکچھ موبائل فونز میں بھی موجود ہوتا ہے اور اب اسی فیچر کو فیس بک اور انسٹاگرام بھی متعارف کرائیں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے ان فیچر کی آزمائش کا پروگرام شروع کردیا، امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کچھ صارفین کو ان فیچرز تک رسائی دی گئی ہے۔