ورلڈ ایموجی ڈے: فیس بک ایموجیز اور 6 دلچسپ حقائق
ہم سب ہی انٹرنیٹ پر دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اب لفظوں سے زیادہ ایموجیز کا سہارا لیتے ہیں، کیوں کہ طرح طرح کے ایموجیز اب کسی کے بھی ہر طرح کے جذبات کو باخوبی بیان کردیتے ہیں۔
جیسے اگر کوئی خوش ہے، بیمار ہے، غصے میں ہے یا افسوس کے عالم میں ہے، تو ان تمام جذبات کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایموجیز موجود ہیں، جن کے استعمال کے ساتھ کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
زرد رنگ کے ایموجیز کا استعمال فیس بک، ٹوئٹر سمیت ہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ یہ ہمارے موبائل فون چیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: 'ایموجیز پیغام کا مطلب تبدیل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں'
بہت سے ایموجیز تو ایسے بھی ہوتے جنہیں دیکھ کر کسی کا موڈ تبدیل ہوسکتا ہے، لوگوں کا تو ایسا بھی ماننا ہے کہ یہ ایموجیز کسی کو بھی خوش کرنے کا کام کرتے ہیں۔
اور ہر 17 جولائی کو ورلڈ ایموجی ڈے منایا جاتا ہے، جو کہ ان دلچسپ اور مزاحیہ ایموجیز کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر استعمال ہونے والے ایموجیز کے بارے میں 6 حیران کن اور دلچسپ حقائق یہاں مندرجہ ذیل ہیں:
- کیا آپ جانتے ہیں فیس بک پر سب سے زیادہ کون سا ایموجی استعمال کیا جاتا ہے؟ نہیں، تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویب سائٹ پر وہ ایموجی جو ہنسنے کو ظاہر کرتا لیکن اس کے آنسو بھی رواں ہوتے والی شکل کا ایموجی سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ایموجی کا استعمال گزشتہ سال ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ تعداد میں کیا گیا تھا۔