بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو اب تک ہندی سینما کی 7 سے 8 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کی فلم ’ملک‘ بھی بہت جلد ریلیز ہوجائے گی۔
اس فلم میں تاپسی وکیل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ رشی کپور بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
اس ٹیلنٹڈ بولی وڈ اداکارہ کو عموماً اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سراہا جاتا رہا ہے، تاہم ان کے اسٹائل کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔