Dawn News Television

شائع 02 اگست 2018 12:21pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون؟ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مشترکہ اپوزیشن بنانے کے امکانات روشن ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں جماعتیں اپنے اہنے رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

اس حوالے سے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کو دیگر جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا ہے، چنانچہ پارلیمنٹ میں بہتر ورکنگ انوائرنمنٹ کےلیے دیگر جماعتوں خاص طور پر پی پی پی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نےڈان کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے ائندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا

Read Comments