Dawn News Television

شائع 07 اگست 2018 12:27pm

ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اسلئے باہر نکالا گیا کہ وہ ’کسی اور‘ کے ایجنٹس نہیں تھے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد میں جنرل ورکر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے دفاتر بند کردیں گے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ، کیوں کہ ایسا نہیں ہوگاا ور ہماری جماعت یہیں رہے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایس پی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا تھا، اگر ڈولفن کو ملنے والا ایک بھی ووٹ پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں گنا جاتا تو ہمیں نتائج قبول کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہوتی۔

اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پی ایس پی ایک بھی نشست جیت جاتی تو مخالفین بے چین ہوجاتے ، جبکہ وہ اور انیس قائم خانی اگر صحیح سمت گامزن نہ ہوتے تو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نہیں چھوڑتے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

انتخابات میں شکست کے بعد بھاگنے والوں میں سے نہیں، مصطفیٰ کمال

Read Comments