Dawn News Television

شائع 08 اگست 2018 09:32am

جڑواں شہروں میں شدید طوفانی بارش

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 گھنٹے کی ریکارڈ توڑ بارش سے جڑواں شہروں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں جبکہ نالہ لئی سمیت برساتی نالے بپھر گئے۔

شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں ڈوبے ہوئے علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ رات 206 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج کہیں کہیں ہلکی بارش اور بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

Read Comments