Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2020 08:27pm

اس تصویر کی پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیچے آپ تصویر میں ایک مرد، ایک خاتون اور 2 بچوں کا سایہ دیکھ سکتے ہیں جنھیں وہ ہاتھ سے پکڑے ہوئے ہیں۔

بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں؟

مزید پڑھیں : کیا انٹرنیٹ کے اس پراسرار معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔

کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس خاکے کو بنایا ہے۔

ویسے تو سائے سے بھی مدد مل سکتی تھی مگر بنانے والے نے کمال ہوشیاری سے کچھ اس طرح خاکہ بنایا ہے کہ سائے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟

Read Comments