Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 اگست 2018 10:51am

بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی، ہزاروں بے گھر

بھارت کی ریاست کیرالا میں مون سون کے موسم کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ٹرین اور فضائی سروسز معطل ہوگئیں جبکہ ایک ہفتے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور پلوں کے ٹوٹنے سے 67 افراد ہلاک ہوگئے۔

ساحلی شہر کوچی میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑے ہوجانے کے باعث تمام فلائیٹ آپریشنز ہفتے کے روز تک کے لیے معطل ہوگئے۔

واضح رہے کہ کیرالا بھارت کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں آبشار، ساحلوں اور خوبصورت پہاڑوں کو دیکھنے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

Read Comments