بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی، ہزاروں بے گھر

اپ ڈیٹ 16 اگست 2018

بھارت کی ریاست کیرالا میں مون سون کے موسم کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ٹرین اور فضائی سروسز معطل ہوگئیں جبکہ ایک ہفتے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور پلوں کے ٹوٹنے سے 67 افراد ہلاک ہوگئے۔

ساحلی شہر کوچی میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑے ہوجانے کے باعث تمام فلائیٹ آپریشنز ہفتے کے روز تک کے لیے معطل ہوگئے۔

واضح رہے کہ کیرالا بھارت کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں آبشار، ساحلوں اور خوبصورت پہاڑوں کو دیکھنے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

پامپا دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے عوام سے سباری مالا ہل پر قائم مندر سے بھی دور رہنے کا کہا گیا ہے — اے ایف پی فوٹو

امدادی حکام کرشنا کمار کا کہنا تھا کہ ہفتے تک مزید بارش اور آندھی کی پیش گوئی کے بعد ریاست کے زیر انتظام امدادی کیمپوں میں ہزاروں افراد کی واپسی ابھی ممکن نہیں ہے — اے پی فوٹو

طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریاستی حکام کو پانی کے ذخائر میں سے پانی کو بہانا پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے ریاست کے 14 میں سے 12 اضلاع متاثر ہوئے — اے ایف پی فوٹو

مون سون کے موسم کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ٹرین اور فضائی سروسز معطل ہوگئیں — اے ایف پی فوٹو

نئی دہلی کے نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالا میں مزید 25 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد 67 بتائی ہے — اے پی فوٹو

واضح رہے کہ کیرالا بھارت کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں آبشار، ساحلوں اور خوبصورت پہاڑوں کو دیکھنے لوگ دور دراز 
سے آتے ہیں — اے ایف پی فوٹو
واضح رہے کہ کیرالا بھارت کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں آبشار، ساحلوں اور خوبصورت پہاڑوں کو دیکھنے لوگ دور دراز سے آتے ہیں — اے ایف پی فوٹو
بھارت میں جون سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ ستمبر میں اختتام پذیر ہوتا ہے — اے پی فوٹو

بارشیں ملکی زراعت کے لیے تو سودمند ہیں لیکن دوسری جانب شدید تباہی کا باعث بھی بنتی ہیں — اے ایف پی فوٹو