Dawn News Television

شائع 21 اگست 2018 03:13pm

اکشے کمار انسٹاگرام کے بھی کھلاڑی

بولی وڈ اداکار اکشے کمار کے مداحوں کی تعداد ویسے ہی بہت بڑی ہے اور اب وہ انسٹاگرام پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بولی وڈ اداکار بن چکے ہیں۔

اکشے کمار وہ پہلے بولی وڈ اداکار ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 ملین یعنی 2 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

اس موقع پر اداکار کو انسٹاگرام کی جانب سے اعزاز بھی ملا، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اکشے کمار نے لکھا کہ ’مجھے انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور گولڈ مل گیا، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں پہلا بولی وڈ اداکار ہوں جس کے انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز ہیں، آپ سب کے پیار کا بےحد شکریہ‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

اس فلم میں اکشے کمار نے ہاکی ٹیم کے مینجر کا کردار ادا کیا۔

فلم ’گولڈ‘ اپنی ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے اور جلد 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Read Comments