☰
ضمنی انتخابات: اوورسیز پاکستانی کیسے ووٹ ڈالیں گے؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کی منظوری کے بعد ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے مجموعی طور پر 41 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم جن پاکستانیوں کا تعلق ان حلقوں سے ہے، وہ بھی 14 اکتوبر کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔