☰
سیکیورٹی انتظامات میں مداخلت: پاکستان نے جلال آباد قونصل خانہ بند کردیا
افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی انتظامات پر مداخلت پر جلال آباد کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات کی جلال آباد کے قونصل خانے کے سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں بے جا مداخلت افسوسناک اور 1963 کے ویانا کنونشن کی مکمل خلاف ورزی ہے۔