Dawn News Television

شائع 06 ستمبر 2018 11:02am

لاہور فیشن ویک میں ماڈلز اور اسٹار کے جلوے

لاہور میں منعقد پی ایف ڈی سی لاریل پیرس برائڈل ویک کے پہلے روز پاکستان کے نامور ڈیزائنرز نے اپنے شاندار ملبوسات ریمپ پر پیش کیے۔

ان ڈیزائنرز میں نومی انصاری، علی ذیشان، ریما اور شہربانو، سائرہ شکیرا، نادیہ ازور اور حسین ریہر جیسے بڑے ڈیزائنرز شامل ہیں۔

ان ملبوسات پر خوبصورت کام کیا گیا تھا جبکہ رنگوں کا بھی بہترین انتخاب کیا گیا۔

جبکہ ماڈلز نے بھی شو کے دوران شائقین کی خوب داد وصول کی۔

ماڈلز کے علاوہ ریمپ پر پاکستان کے نامور اسٹارز بھی جلوہ گر ہوئے جن میں اداکارہ ریشم اور مایا علی شامل ہیں۔

Read Comments