☰
یوٹیوب کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف
گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں خاموشی سے فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔
درحقیقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جولائی کے آخر میں ڈارک تھیم فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے رواں سال مارچ جبکہ ڈیسک ٹاپ پر گزشتہ سال سے دستیاب تھا۔
مزید پڑھیں : یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن
تاہم اب اس فیچر کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس فیچر یا ڈارک تھیم ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔