یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن

29 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ یوٹیوب
— فوٹو بشکریہ یوٹیوب

کیا آپ نے غور کیا کہ یوٹیوب منگل سے مختلف نظر آرہا ہے ؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ گوگل نے اپنی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن کو ری ڈیزائن کردیا ہے۔

یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بتایا ' گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے مختلف اپ ڈیٹس کو ریلیز کرنا شروع کیا تھا اور یہ سلسلہ سال کے آخر تک جاری رہے گا، جب سب کچھ مکمل ہوجائے گا تو ہم یوٹیوب کا ایک نیا انداز اور بہتر روپ ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کے لیے فراہم کرسکیں گے'۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی گئی

یوٹیوب اس نئے ری ڈیزائن کے ذریعے زیادہ پروفیشنل مواد کو اپنی سائٹ پر چاہتی ہے تاکہ وہ نیٹ فلیکس، آمیزون اور دیگر کے مقابلے میں اپنی ٹی وی سروس کو مقابلے پر لاسکے۔

ویسے یوٹیوب میں آنے والی تبدیلیاں کافی نمایاں ہیں۔

مثال کے طور پر اسمارٹ فون ایپ میں یوٹیوب ہیڈر اب سفید ہوگیا ہے جبکہ ہاتھ سے دائیں یا بائیں سوئپ کرنے سے بھی ویڈیوز کو بدلا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

اسی طرح ڈیسک اپ میں جس طرح ویڈیوز کی رفتار کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے، وہ فیچر بھی اب موبائل کے لیے فراہم کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یوٹیوب نے ویڈیو فارمیٹ کو اسکرین کے مطابق فٹ کرنے کا فیچر بھی دیا ہے، یعنی اگر کوئی ویڈیو ورٹیکل ہے تو پلیئر ورٹیکل ہوجائے گا، جس کی وجہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسی سروسز کی وجہ سے نوجوانوں میں اس کی مقبولیت ہے، جبکہ ڈارک موڈ تک رسائی بھی آسان ہوگئی ہے۔

بس اپنے گوگل اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہوکر دائیں جانب اوپری کونے پر اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے سیٹنگ میں جائیں اور ڈارک تھیم کو آن کرلیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں