Dawn News Television

شائع 07 ستمبر 2018 10:51am

"ہم جنس پرستی جائز ہوگئی"

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملک میں ہم جنس پرستی کو جرائم کے زمرے سے خارج کرنے کا تاریخی فیصلہ سنا دیا، اس فیصلے کے تحت اب ملک میں ہم جنس پرستوں کا جنسی تعلق جرم نہیں رہا ہے۔

بھارت میں ہم جنس پرستوں اور ان کے حقوق کے لیے سرگرم غیر سرکاری اداروں کی جانب سے 1990 میں باقاعدہ کوششیں تیز کی گئیں جن کا مقصد انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 377 کو کالعدم کروانا تھا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سنہ 2013 کے ایک عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا، جس میں ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے میں شامل کرنے والے قانون کو آئین کی روشنی میں درست قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر جہاں بھارت کے دیگر شعبہ جات کے افراد نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں بولی وڈ اس معاملے میں سب سے آگے نظر آئی اور متعدد فلم سازوں، اداکاروں اور پروڈیوسرز نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا۔

Read Comments